20 جولائی 2014 - 14:08
زائرین کی ایران سے آنے والی پروازوں پر دہشتگردی

کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے پر لیزر لائٹ لگنے پر پائلٹ نے لینڈنگ سے انکار کردیا اور پینتالیس منٹ تک فضاء میں رہنے کے بعد لاہور روانہ ہوگیا۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق مشہد سے کوئٹہ آنیوالی پرواز پی کے254 کے پائلٹ نے لینڈنگ سے پہلے کنٹرول روم میں لیزر لائٹ لگنے کی رپورٹ کی جس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ائیر پورٹ کے اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاتاہم کچھ دیر بعد طیارے کو کسی اورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی جس پر طیارے کا پائلٹ پنجاب کے دارلحکومت لاہور کی طرف اپنا رخت سفر باندھ لیا۔ واضح رہے کہ پشاور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر حملے سے کئی ماہ پہلے لیزر لائٹ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے تھے اور پھر ایک مرتبہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر خاتون چل بسی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زائرین زمینی راستہ استعمال کرتے تھے۔ جہاں دہشت گردوں نے کئی کئی بسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں زائرین نے جام شہادت نوش کیا۔ اس کے بعد حکومتی سطح پر بائی ائیر زائرین کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا جس کو اب دہشت گرد لیزر لائٹ کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.......

/169